کاروار:28/جنوری (ایس او نیوز)ملککیمشہوربجلی اشیاء تیار کرنے والی کمپنی ہیاولس کمپنی نے اپنے سی ایس آر منصوبے کے تحت 32اپاہجوں کو مفت میں ٹی وی ایس کمپنی کی سہ پہیہ سواری منظور کی تھی جس کو ضلع نگراں کاروزیر دیش پانڈے نے یوم جمہوریہ کے موقع پر اپاہجوں میں تقسیم کیا۔
پولس پریڈ میدان میں منعقدہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کے بعد آر وی دیش پانڈے نے مستحقین میں سہ پہیہ سواریوں کو سواروں کے ہاتھوں چابی تھماتے ہوئے تقسیم کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ستیش سئیل، ڈی سی ، ایس ایس نکول ، ضلع پنچایت آفیسر ایل چندرشیکھر نایک، ہیاولس کمپنی کے جنرل مینجر رائے تھامس، ششی دھرن، محکمہ خاتون کے ڈائرکٹر راجیندر بیکل للتا پٹگار وغیرہ موجود تھے۔